پروگرام میں فلکسیوں کی تنصیب کے مسئلہ پر بی جے پی ، بی آر ایس اور مجلس میں لفظی جھڑپ
نظام آباد :24؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )حلقہ اسمبلی نظام آباد ( اربن ) کے شادی مبارک چیکس کی تقسیم کے موقع پر فلکسیوں کو لیکر بی جے پی ، بی آرایس اور مجلس کے درمیان لفظی جھڑپ دیکھی گئی۔ شادی مبارک اسکیم کے تحت منظور کردہ 158 چیکس کی آج لمرا گارڈن فنکشن ہال بودھن روڈ پر تقریب منعقد کی گئی ۔ اس تقریب میں بی جے پی کے رکن اسمبلی دھن پال سوریہ نارائنا ، ڈپٹی مئیر ادریس خان مجلس اتحاد المسلمین ، فلور لیڈر مجلس محمد شکیل احمد فاضل اور بی آرایس کے سینئر کارپوریٹر ایم اے قدوس اور دیگر نے شرکت کی ۔ بی جے پی کی جانب سے اسٹیج پر رکن اسمبلی دھن پال سوریہ نارائنا کا فلکسی نصب کیا گیا تھا جس پر مجلس نے اعتراض کرتے ہوئے مجلس کا فلکس لگانے کی خواہش کی تھی بی آرایس کے کارپوریٹر ایم اے قدوس نے بی آرایس کا فلکسی لگانے کی خواہش کی اور اس طرح تینوں جماعتوں کے قائدین فلکسی کو لیکر بحث کرتے ہوئے دیکھے گئے ۔بالآخر تمام فلکسیوں کو ہٹادیا گیا ۔اور بغیر فلکسی کے ہی چیکس کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔بی آرایس حکومت کے دور میں بی آرایس کے رکن اسمبلی اور بی آرایس کے کارپوریٹر مل کر چیکس کی تقسیم عمل میں لایا کرتے تھے اور دونوں جماعتوں کے درمیان اتحاد ہونے کی وجہ سے کوئی اعتراضات نہیں کیا کرتے تھے حالانکہ بی آرایس کا فلکسی لگایا جاتا تھا لیکن اس کے باوجود بھی مجلس کبھی بھی اعتراض نہیں کی تھی لیکن آج تینوں جماعتوںکے قائدین فلکسی کو لیکر بحث و تکرار کے بعد تمام فلکسیوں کو ہٹادیا گیا ۔ اور بغیر فلکسی کے ہی چیکس کی تقسیم عمل میں لائی گئی لیکن اس تقریب میں برسراقتدار جماعت کے کارپوریٹرس کو بھی مدعو نہیں کیا گیا آئندہ آنے والے دنوں میں کانگریس کے ایم ایل سی مہیش کمار گوڑ اربن کے پروگراموں میں شرکت کے امکانات ہیں ۔کیونکہ یہ اربن سے تعلق رکھتے ہیں اور اربن کے پروگراموں میں شرکت کرتے ہوئے بی جے پی اور بی آرایس پر سبقت حاصل کرنے کے امکانات ہیں ۔