نظام آباد میں ماسٹر پلان پر عمل آوری کا جائزہ

   

نظام آباد :18؍ ستمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نظام آباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ماسٹر پلان کی عمل آوری کیلئے ٹائون پلاننگ عہدیدار حیدرآباد کی آر وی کنسلٹینسی کے عہدیداروں نے شہر نظام آباد کے سڑکوں کا معائنہ کیا ۔ ماسٹر پلان کی عمل آوری کیلئے گذشتہ سال نومبر میں ریاستی حکومت کی جانب سے کرافٹ نوٹیفنکشن جاری کرتے ہوئے 16؍ ڈسمبر سے 12 ؍ جنوری تک ماسٹر پلان پر اعتراضات حاصل کئے گئے تھے ڈرافٹ ماسٹر پلان کے بارے میں عوام کو واقف کرانے کیلئے اس کی کاپیاں بھی میونسپلٹی میں رکھی گئی تھی ۔نئے ماسٹر پلان کے تحت کئی سڑکیں متاثر ہورہی تھی جس پر عوام کی جانب سے کئی اعتراضات پیش کئے تھے عوام کی جانب سے پیش کردہ اعتراضات پر دوبارہ جائزہ لینے کے لئے عہدیداروں نے سروے کو انجام دیا ۔ میونسپل اور حیدرآباد آ ر وی کسنسلٹینی کے عہدیداروں نے ناگارام شیشو مندر ریڈی ، ارسہ پلی روڈ، ارسہ پلی اسکول روڈ ، نیاکل روڈ ، احمد پورہ کالونی سے ایک مینار روڈ، پدما نگر روڈ ، گوشالہ روڈ کے علاوہ 20 سڑکوں کا معائنہ کیا اور سروے کرتے ہوئے ایک رپورٹ تیار کی گئی اس موقع پر ٹائون پلاننگ سپروائیزر کرن راجندر پرساد ، ڈی پی او کرن ، پروین ، وینکٹیش و دیگر بھی موجود تھے ۔