نظام آباد میں متوفی اہم شخصیتوں کے ورثاء سے کویتا کا اظہار تعزیت

   

Ferty9 Clinic

نظام آباد :ایم ایل سی کے کویتا نے نظام آباد دورہ کے موقع پر حالیہ چند دن قبل انتقال کرگئے جمعیت العلماء کے صدر مولانا سید ولی اللہ قاسمی کے سانحہ ارتحال ، سینئر کارپوریٹر ایم اے قدوس کے فرزند عبدالسلام کے سڑک حادثہ میں انتقال ، ٹی آرایس کے سینئر قائد سمیر احمد کے انصار احمد کے حادثہ میں انتقال اور ٹی آرایس سینئر قائد یٰسین صابری کے سانحہ ارتحال پر ان کی قیام گاہوں کو پہنچ کر ان کے افراد خاندان سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا۔ کے کویتا نے مدرسہ مظہر العلوم پہنچ کر ولی اللہ قاسمی کے افراد خاندان سے ملاقات کی اور ان کے بھتیجے خطیب و امام مکہ مسجد مولانا سمیع اللہ ، سید عبید اللہ برادر خورد ، عنایت علی افروز ، وسیم احمد خان ، مولانا عبدالقیوم شاکر قاسمی کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔ ایم اے قدوس کارپوریٹر کی قیام گاہ پرپہنچ کر ان سے ملاقات کی اور افراد خاندان کو پرُسہ دیا ۔اس موقع پر عبدالقدیر تاج ، عبدالرزاق صابر ین آرآئی ، سابقہ ڈپٹی مئیر میر مجاز علی ، ٹی آرایس قائدین طارق انصاری ، عمران شہزاد، ایم اے جلیل ، ایم اے معبود تنویر ، حلیم قمر ، اختر احمد خان ، کارپوریٹر س اکبر حسین ، ببلو خان ، تلنگانہ جاگروتی ریحان احمد اور کثیر تعداد میں قائدین و مقامی نوجوان موجود تھے ۔ ایم ایل سی کے کویتا نے سمیر احمد ٹی آرایس حرکیاتی قائد کی رہائش گاہ واقع مغل پورہ نظام آباد پہنچ کر ان کے جواں سال فرزند انصار احمد کے حادثہ میں انتقال پر افسوس و ملال کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ۔ واضح رہے کہ ایم ایل سی کے کویتا اپنی سیاسی مصروفیت کی بناء کئی دنوں سے نظام آباد نہیں آسکے۔ ایم ایل سی انتخابات میں کامیابی اور حلف برداری کے بعد پہلی مرتبہ نظام آباد کا دورہ کے موقع پر سمیر احمد کے گھر پہنچ کر ان کے فرزند انصار احمد کے حادثہ میں انتقال پر انتہائی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے انصار احمد کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ہسمک، خوش مزاج اور بہت ہی شرمیلا بچہ تھا۔ اس موقع پر ان کے ہمرا ہ مئیر ڈی نیتو کرن ، طارق انصاری کے علاوہ دیگر ٹی آرایس قائدین موجود تھے ۔