نظام آباد :6؍ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جموں کشمیر سے آرٹیکل 370 ، 35A کی برخواستگی کے بعد ضلع پولیس کی جانب سے سخت چوکسی اختیار کرتے ہوئے حساس مقامات پر پولیس کی جانب سے سخت بندوبست کیا گیا ہے اور پولیس پیکٹس کو تعینات کیا گیا ۔ پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا نے صحافت کیلئے جاری کردہ اپنے ایک ایک اعلامیہ میں بتایا کہ ریالیاں ، جلسوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ اڈیشنل اے سی پی سریدھر ریڈی کے علاوہ اے سی پی سرینواس کمار ، رگھو ، راملو کی قیادت میں پولیس بندوبست کرتے ہوئے پیکٹس کو تعینات کردیا گیا تھا ۔ پولیس پیکٹس کے تعینات کے باوجود بھی بی جے پی کی جانب سے مرکزی حکومت کی تائید میں چند قائدین دھرنا چوک پر ریالی کا اہتمام کرنے پر پولیس نے ریالی نکالنے کی کوشش کرنے والے چند افراد کو تحویل میں لیتے ہوئے IVٹائون پولیس اسٹیشن منتقل کیا اور رات شخصی ضمانت پر انہیں رہا کردیا۔ ضلع کے مختلف مقامات پر پولیس کی جانب سے سخت بندوبست کو انجام دیا ہے ۔ پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا حالات کا مکمل طور پر جائزہ لے رہے ہیں ۔
