نظام آباد میں چیف منسٹر کا علامتی پتلا نذر آتش

   

نظام آباد :صدر پردیش کانگریس کے مسٹر ریونت ریڈی کی قیام گاہ کے روبرو ٹی آرایس کارکنوں کے جھڑپ اور حملے کی کوشش کیخلاف این ایس یو آئی کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور چیف منسٹر چندر شیکھر رائو کے علامتی پتلہ کو نذرآتش کیا ۔ این ایس یو آئی کے ضلع صد ر وینو راج کی قیادت میں این ایس یو آئی کے قائدین حسین ، جگن ، ونود،کانگریس قائد ایم اے حلیم و دیگر نے این ٹی آر چوراستہ پر احتجاج کیا۔ گجویل میں کانگریس پارٹی کے جلسہ کی کامیابی کے بعد کے ٹی آر کی نیند حرام ہوگئی اور اس طرح حملہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نظام بھی ناکام ہوچکا ہے اور کانگریس پارٹی ٹی آرایس کی جانب سے انجام دئیے جانے والے پروگراموں پر نظر رکھی ہوئی ہے اور اینٹ کا جواب پتھر سے دے گی ۔