نظام آباد۔ 11 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی ہدایات پر ضلع نظام آباد میں کانگریس پارٹی کے تنظیمی تشکیل اور عہدوں کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔ صدر نشین وقف بورڈ سید عظمت اللہ حسینی نے گزشتہ دو دنوں سے متحد ضلع نظام آباد و کاما ریڈی کے سینئر کانگریسی قائدین جن میں نائب صدور جنرل سیکرٹریز اہم قائدین شامل ہے ان سے ملاقات کرتے ہوئے پارٹی کے عہدوں کی فراہمی تشکیل جدید کے بارے میں تفصیلی طور پر بات چیت کر رہے ہیں سید عظمت اللہ حسینی نے بتایا کہ حیدرآباد میں نظام آباد اور کاماریڈی کے قائدین سے بات چیت کی گئی تھی اور دو دنوں ضلع کمیٹی کے لیے 26، نظام آباد رورل حلقہ کی منڈل کمیٹیوں کے لیے 39، اور بودھن حلقہ کی منڈل کمیٹیوں کے لیے 17 امیدواروں کا انٹرویو لیا گیا۔اس موقع پر پی سی سی نائب صدر و ایم ایل سی ڈاکٹر بلمور وینکٹ، وقف، بورڈ چیرمین سید عظمت اللہ حسینی ، اردو اکیڈمی چیرمین طاہر بن حمدان، ٹی جی ایس سی سی چیرمین کوتناک تیرپتی، پی سی سی جنرل سکریٹری راجیور ریڈی، اور ڈی سی سی صدر موہن ریڈی کی نگرانی میں منعقد کیا گیا ۔پی سی سی قائدین نے امیدواروں سے ان کی پارٹی خدمات، سابقہ تجربات اور عہدوں کے سلسلے میں ان کی ترجیحات سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔ عظمت اللہ حسینی نے بتایا کہ 9؍ جولائی سے 14؍ جولائی تک یہ عمل جاری رہے گا پی سی سی نائب صدر ڈاکٹر بلمور وینکٹ نے بتایا کہ 13 ؍جولائی تک امیدواروں کی فہرست کو قطعیت دیتے ہوئے تنظیمی عمل مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آج نظام آباد اربن کے قائدین کی رائے حاصل کی گئی کل جو کل یلاریڈی اور اتوار کو کاماریڈی ،بانسواڑہ پیر کو آرمور بالکنڈہ حلقے کہ قائدین کے ساتھ رائے حاصل کی جائے گی۔ عام طور پر کارکنوں کی رائے یہ ہے کہ پارٹی میں مصروف ہو کر کام کرنا چاہتے ہیں لیکن چند افراد کی وجہ سے کام کرنے میں مشکلات پیش ا ٓرہی ہے لیکن کارکنوں میں ابھی بھی جوش برقرار ہے۔ سید عظمت اللہ حسینی نے بتایا کہ صدر ضلع کانگریس کا انتخاب ال انڈیا کانگریس کمیٹی کہ آبزرور کی جانب سے کیا جائے گا اور منڈل ٹاؤن کمیٹیوں کی تشکیل جدید موجودہ کمیٹی پردیش کانگریس کمیٹی کے احکامات کے مطابق کام کرے گی۔