نظام آباد میں کانگریس کے زیر اہتمام یوم تاسیس تقریب

   

نظام آباد۔ 2 جون(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر ضلع کانگریس کی جانب سے یوم تاسیس تلنگانہ تقریب جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہوئے کانگریس بھون میں پرچم کشائی کی اور سونیا گاندھی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے ایک بائیک ریالی منعقد کی گئی ۔ کانگریس بھون میں منعقدہ پرچم کشائی تقریب میں ضلع کانگریس صدر موہن ریڈی ، سابق وزیر سدرشن ریڈی، پی سی سی کے نائب صدر طاہر بن حمدان ، پی سی سی سکریٹری گڑگو گنگادھر ، سابق ایم ایل سی بھوپت ریڈی ، اقلیتی قائدین محمد اعجاز، محمد عیسیٰ ، محمد جاوید اکرم ، عبید بن حمدان ، سید قیصر کے علاوہ دیگر نے شرکت کی ۔ بعدازاں ان قائدین نے سونیا گاندھی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے ان کی تصویر کو دودھ سے نہلایا اور ایک بائیک ریالی نکالی ۔ اس موقع پر طاہر بن حمدان نے کہا کہ تلنگانہ کے نوجوانوں کی قربانیاں کے ساتھ ساتھ احساسات و جذبات کو نظر میں رکھتے ہوئے سونیا گاندھی نے علیحدہ ریاست تلنگانہ کا قیام عمل میں لایا ہے ۔ انہوں نے تلنگانہ کیلئے شہید ہونے والے نوجوانوں کے عزائم کو مکمل کرنے میں حکومت ناکام ثابت ہوئے ہے ۔