نظام آباد میں 100 نوجوانوں کی کانگریس میں شمولیت

   

نظام آباد :30؍ جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )شہر نظام آباد کے حبیب نگر سے تعلق رکھنے والے تقریباً100 نوجوان عبود بن حمدان، مجاہد خان کے ہمراہ طاہر بن حمدان پردیش کانگریس نائب صدر سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ جس پر طاہر بن حمدان نے ان نوجوانوں کا استقبال کیا اور پارٹی کھنڈوا پہنا کر کانگریس میں شامل کیا۔ طاہر بن حمدان نے ان کارکنوں کی کانگریس میں شمولیت پر مسرت کا اظہار کیا ۔