نظام آباد۔30 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)متحدہ ضلع انچارج ریاستی وزیر پنچایت راج دیہی ترقی، خواتین واطفال بہبود اے سیتا اکا، حکومت کے مشیر برائے یس ٹی،ایس سی، او بی سی، میناریٹرس محمد علی شبیر نے شہر نظام آباد میں خدمات انجام دینے والے صحافیوں امکنہ اراضی فراہم کرنے کا تیقن دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر نظام آباد کے حدود میں دو مقامات پر واقع سرکاری امکنہ اراضی مختص کرنے کی ضلع کلکٹر ونئے کرشنا ریڈی کو اس خصوصی میں احکامات جاری کئے ہیں شہر نظام آباد میں واقع گنگا استھان اور رورل حلقہ اسمبلی میں رورل رکن اسمبلی ڈاکٹر بھوپت ریڈی سے بات چیت کرنے کے بعد ضلع انچارج ریاستی وزیر ستیا اکا، حکومت کے مشیر محمد علی شبیر نے صحافیوں کو امکنہ اراضی فراہم کرنے کا تیقن دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر نظام آباد میں کسی بھی مقام پر سرکاری اراضی موجود نہیں ہے اس لیے صحافیوں کو رورل حلقہ میں واقع گنگا استھان سرکاری امکنہ اراضی فراہم کی جائیں گی ستیا اکا اور محمد علی شبیر نے کارکرد ذیلی کنال پر امکنہ اراضی مختص کرنے کی ضلع کلکٹر نظام آباد کو ونئے کرشنا ریڈی کو احکاماتِ جاری کئے ہیں حکومت کے مشیر محمد علی شبیر نے کہا کہ ماضی میں کانگریس دور حکومت کے دوران اس مقام خط غربت سے زندگی گزارنے والے افراد کو فراہم کی گئی تھی باقی ماندہ امکنہ اراضی اردو صحافت سے وابستہ صحافیوں کو مختص کرنے کے لئے ضلع کلکٹر ونئے کرشنا ریڈی کو اس خصوصی میں عملی اقدامات کا آغاز کرنے کی واضح احکامات جاری کئے اس موقع پر صحافیوں کے قائدین جمال پور گنیش،پکالا نرسملو، پنچاریڈی سری کانت ،واگھمارے سبھاش، پرومود گوڑ، منڈے موہن بھوپتی، اشفاق احمد خان (پاپا خان)،محمد نعیم قمر، محمد غوث ، آنند پال، ایم اے ماجد، سید اسد ، محمد خالد خان، محمد افضل و دیگر صحافی موجود تھے ۔