نظام آباد کے 179 کسان امیدواروں کا منگل کو جلسہ عام

   

حیدرآباد ۔ 7 ۔ اپریل : ( پی ٹی آئی ) : تلنگانہ میں حلقہ لوک سبھا نظام آباد کے کسانوں کا جلسہ عام 9 اپریل کو منعقد ہوگا ۔ واضح رہے کہ اس حلقہ میں 179 کسانوں نے اپنی زرعی پیداوار پر موثر امدادی قیمت خرید دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے انتخابی مقابلہ کررہے ہیں ۔ کسانوں سے اظہار یگانگت کے لیے یہ جلسہ عام 9 اپریل کو نظام آباد کے قریب آرمور میں منعقد ہوگا ۔ حلقہ لوک سبھا نظام آباد سے 185 امیدوار مقابلہ کررہے ہیں جن میں 179 کسان شامل ہیں ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے 11 اپریل کو منعقد شدنی انتخابات کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے گئے ہیں ۔ اس دوران چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر نے کہا کہ تلنگانہ میں جاری انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل آوری کے ایک حصہ کے طور پر 6 اپریل تک زائد از 41 کروڑ روپئے ضبط کیے جاچکے ہیں ۔۔