نظام آباد ۔ ناندیڑ ٹرین 21 ستمبر کو منسوخ

   

نظام آباد :18؍ ستمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مہاراشٹرا کے مال ٹیکری کے درمیان ڈبلینگ ریلوے لائن کی تنصیب کے پیش نظر اس روٹ سے ہوتے ہوئے گذرنے والی ٹرینیں تاخیر سے چلنے کے علاوہ ناندیڑ ، میڈچل ٹرین کو تین روز تک منسوخ کیا جارہا ہے ۔ ریلوے اسٹیشن منیجر روی کی اطلاع کے بموجب مہاراشٹرا کے مگت ، مال ٹیکری کے درمیان ڈبل ریلوے لائن کی تنصیب عمل میں لائی جارہی ہے ۔ جس کی وجہ سے نظام آباد ناندیڑ ٹرین کو 21؍ ستمبر تک منسوخ کردیا گیا ہے اور دیوی گیری کے علاوہ دیگر ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہے اور چند ٹرینوں کو دھرم آباد تک ہی ہے چلایا جارہا ہے ۔ لہذا پاسنجر س تعاون کریں تو بہتر ہوگا۔