سوشیل میڈیا پر کرونا جہاد کے ٹرینڈ پر امریکہ کی جانب سے افسوس کا اظہار کرنے کے بعد اب یہ سوال پیدا ہورہاہے کہ کیا نظام الدین مرکز پر اٹھ رہے سوال کے پیچھے کی کیا سیاست ہے؟۔
کیونکہ چین کے وہان شہر سے جو وباء پھیلی ہے اس نے اٹلی‘ اسپین‘ایران میں تباہی مچانے کے بعد ایران کا حال بر ا کردیا ہے۔
اس وقت تک بھی کرونا وائرس کا کوئی مذہب نہیں تھا مگر جب سے نظام الدین مرکز سرخیوں میں آیا ہے تب سے کرونا وائرس مسلمان ہوگیاہے۔
قومی ذرائع ابلاغ تو مانو کرونا وائرس کے لئے نظام الدین مرکز اورتبلیغی جماعت کو ذمہ دار ٹہرانے کے لئے کوئی کسر باقی نہیں رکھے ہوئے ہے
۔میڈیا اور سوشیل میڈیا پر چل رہی مہم کے متعلق ممتاز صحافی ابھیشار شرما نے اس کی تفصیلات پیش کیاہے۔
ویڈیو ضرور دیکھیں