نظام آباد میں انڈر گراونڈ ڈرینج پلانٹ کا افتتاح

   

Ferty9 Clinic

نظام آباد ۔25 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) 300 کروڑ روپئے سے شہر میں مختلف ترقیاتی کام انجام دئیے جارہے ہیں۔یہ بات وزیر ٹرانسپورٹ پرشانت ریڈی کل نظام آباد میں 246 کروڑ روپئے سے تعمیر کردہ ایس ٹی پی انڈر گرائونڈ ڈرینج پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ پرشانت ریڈی نے کہا کہ گذشتہ 40 سال سے جو کام انجام نہیں دئیے جارہے تھے وہ کام ٹی آرایس کے دور حکومت میں کئے گئے اور اس میں مقامی رکن اسمبلی گنیش گپتا کی کارکردگی اہمیت کی حامل ہے ۔ انجینئرنگ کے عہدیداروں کی دلچسپی اور رکن اسمبلی کی خصوصی توجہ کے باعث یہ کام انجام دئیے گئے اس عمل کی انجام دہی میں اوپن ایریا سسٹم کو تیکنیکی طور پر جوڑتے ہوئے 88 ایکر میں جو پلانٹ قائم کرنا تھا اسے 18 ایکر میں پورا کیا گیا اور 70 ایکر اراضی کو محفوظ کیا گیا اور اس علاقہ میں ڈبل بیڈ روم ، کلکٹریٹ ، آئی ٹی ہب پارک تعمیر کئے جائیں گے ۔ پرشانت ریڈی نے کہا کہ 125 کروڑ روپئے سے سڑکوں کی تعمیر عمل میں لانے کیلئے منصوبہ بندی کی گئی ہے اور 50 کروڑ روپئے کے کام مکمل کئے گئے ہیں مزید 75 کروڑ روپئے کے کا م انجام دئیے جارہے ہیں شہر میں ڈرینج ، سڑکوں ، پینے کے پانی ، اسٹریٹ پلانٹ و دیگر کاموں کو انجام دیتے ہوئے شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے حکومت کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں مسٹر پرشانت ریڈی نے کہا کہ مشن بھاگیرتا کے ذریعہ پوچم پاڈ علی ساگر سے نظام آباد پانی سربراہی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس موقع پر پرشانت ریڈی نے شجرکاری انجام دی۔ اس جلسہ کی صدارت رکن اسمبلی نظام آباد (اربن ) بیگالہ گنیش گپتا نے کی اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 1989 ء میں یہ کام کیلئے شروعات کی گئی تھی لیکن یہ کام شروع کئے گئے تھے اور اب ٹی آرایس کے دورمیں مکمل کئے گئے ۔ مشن بھاگیرتا ، انڈر گرائونڈ ڈرینج کے کاموں کو ایک مرتبہ شروع کرتے ہوئے سڑکوں کو خراب ہونے سے روکتے ہوئے عوام کو سہولت فراہم کرتے ہوئے یہ کام انجام دئیے گئے تینوں کام ایک ہی وقت میں انجام دینے کی وجہ سے عوام کو تکلیف ہونے نہیں دیا گیا اور عوام بھی مکمل طور پر تعاون کیا ۔ جس کی وجہ سے یہ کام یقینی ہوسکا ۔ انڈر گرائونڈ ڈرینج کے کام حیدرآباد کے بعد نظام آباد میں قائم کیا گیا اور ایس ٹی پی بھی نظام آبادمیں ہی قائم کیا گیا ان کاموں کی تکمیل کیلئے فنڈس منظور کرنے پر چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر رائو سے اظہار تشکر کیا اور ایس ٹی پی کے بعد پانی حاصل ہوگا اس پانی کو ایلیا تالاب میں چھوڑا جارہا ہے اور اس سے زرعی شعبہ کو فائدہ حاصل ہوگا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر مسٹر رام موہن رائو نے کہا کہ ایس ٹی پی پلان سے آلودگی نہیں ہوگی اور ایس ٹی پی سے حاصل ہونے والا پانی تالابوں میں چھوڑنے کے بعد دیگر ضرورت کیلئے استعمال کیا جائیگااور مچھروں کی افزائش نہیں ہوگی بڑے پیمانے پر پانی کے ذخیرہ سے صحت پر بھی اثر ہونے کے امکانات ہیں ۔ پروگرام میں قانون ساز کونسل کے اراکین آکولہ للیتا، راجیشور رائو کے علاوہ نوڈا چیرمین پربھاکر ریڈی ، ضلع پریشد چیرمین وٹھل رائو ، ریڈ کو چیرمین ایس اے علیم ، سابق مئیر آکولہ سجاتا ، سابق کارپوریٹرس و دیگر بھی موجود تھے ۔