نظام آباد میں بارش کی وجہ کئی تالاب لبریز

   

عوام کو راحت پہنچانے کنٹرول روم کا قیام ، عہدیداروں کو متحرک رہنے کلکٹر کی ہدایت
نظام آباد :ضلع نظام آباد میں گذشتہ دو دنو ں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ مانسون میں ہوئی تبدیلی کے باعث ضلع میں دو دنوں سے وقفہ وقفہ ہلکی و تیز رفتار بارش کا سلسلہ جاری ہے اور تلنگانہ کے اضلاع میں جاری بارش کا سلسلہ نظام آباد ضلع میں بھی جاری ہے بارش کی وجہ سے ضلع کے آبپاشی پراجیکٹوں میں بھی بتدریج اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ ضلع میں 24 گھنٹے کے دوران 11.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور سب سے زیادہ بارش نظام آباد کے علاوہ موسرا ، کوٹگیر ، رودرور ، اندلوائی منڈلوں میں بارش زبردست ریکارڈ کی گئی ۔ بارش کی وجہ سے تالاب بھی لبریز ہورہے ہیں ۔ ضلع کلکٹر مسٹر سی نارائن ریڈی نے بارش کے سلسلہ کو دیکھتے ہوئے کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا اور 24 گھنٹے کے کنٹرول روم عوام کی سہولت کیلئے کھلا رہیگا۔ ضلع کے عوام کو کسی قسم کی پریشانی ہونے کی صورت میں کنٹرول روم کا فون نمبر 08462-22018 پر فون کرنے اور ای میل [email protected] پر ای میل کیا جاسکتا ہے عوام اطلاع دینے کی صورت میں فوری سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ ضلع کلکٹر مسٹر سی نارائن ریڈی نے ضلع کے عوام ، دیہی سطح کے عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے اپنے اپنے علاقوں میں بوسیدہ مکانات کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں محفوظ مقامات کو منتقل کرنے اور ایریگیشن عہدیداروں کو تالابوں ، کنٹوں پر نظر رکھنے اور تالابوں اور کنٹوں میں شگاف پڑنے کی صورت میں فوری ریت کے بیاگس کے ذریعہ شگاف کو بند کرنے کیلئے اقدامات کریں اور اس کیلئے ریت کے بیاگ تیار کرنے زرعی عہدیدار حالات کا جائزہ لیتے رہے ہیں اور محکمہ برقی کے عہدیدار بھی برقی کی صورتحال کا جائزہ لیں ۔ میونسپل کمشنر ، ایم پی ڈی او بھی متحرک رہنے کی ہدایت دی ۔