نظام آباد میں نوجوانوں کیلئے ’’ڈیزائن یور کیرئیر‘‘ کے زیرعنوان توسیعی لیکچر

   

نظام آباد: نوید الحسن (پبلک رلیشن سکریٹری، ایس آئی او نظام آباد)کی اطلاع کے بموجب آج ایس آئی او شہر نظام آباد کی جانب سے طلبٔہ ونوجوانوں کی تعلیمی رہنمائی کے لئے ـ”Design Your Career” کے عنوان پر ایک توسیعی لکچر لمرا گارڈن فنکشن ہال، ودھن روڈ میں منعقد کیا گیا۔ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے برادر عبد الملک شارق (سابق ریاستی صڈر، ایس آئی او تلنگانہ) نے طلبٔہ کی کثیر تعداد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا تیزی کے ساتھ علم وٹکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھ رہی ہے۔ غیر ترقی یافتہ ممالک بھی خود کو ان دو چیزوں سے زیادہ سے زیادہ آراستہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ دنیا میں علم حاصل کرنے والوں کی ہی قدر ہیں اور وہی لوگ دنیا کو بدلنے کا مادّہ رکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید طلبٔہ کو motivateکرتے ہوئے کہا کہ زمین کی چھاتی اور آسمان کا خزانہ اپنے اندر کی معدنیات انسان کے لیے قربان کرنے کو تیار ہے شرط ہے کہ ہم اسکے حصول کے لیے کمربستہ ہوجائے۔ اُٹھائے قلم اور لکھ دیں، انقلاب کے ترانہ، چیردیں زمین کا سینہ نکال لیں اپنے حصہ کی روئی۔ عزت اور مقام، کوشش واستقامت حاصل ہوتا ہے۔ سست، کاہل اور کام چوروں کی قسمت میں سوائے سمندر کی جھاگ کے کچھ نہیں لکھا ہوا ہے۔ بعد ازاں برادر مدثر قمر (3rd Rank Holder, UGC NET 2020)نے بذریعہ پی پی ٹی طلبٔہ ونوجوانوں کو تلنگانہ وانڈیا میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع ویونیورسٹیز کا سہل انداز میں تعارف کرایا۔ تمام CETsکی تفصیلات کو اچھے سے سمجھایا۔ نئے نئے میدانوں کے متعلق بھی معلومات طلبٔہ کے ساتھ شیئر کی۔ بعد ازاں طلبٔہ نے تعلیمی کیرئیر سے متعلق سوالات کیے۔ اس موقع پر خواجہ نصیر الدین (ضلعی صدر، جماعت اسلامی اربن، عرفان خان (صدر ایس آئی او، نظام آباد)، حسین شہباز (سٹی سکریٹری،ایس آئی اونظام آباد)، ایس آئی او کے ارکان وکارکنان اور طلبٔہ ونوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔