نظام آباد میں کونسل انتخابات کی آج رائے شماری

   

نظام آباد :قانون ساز کونسل کے مقامی ادارہ جات کے ضمنی انتخابات کی رائے شماری 12 اکٹوبر صبح 8 بجے سے پالی ٹیکنیک کالج میں شروع کی جائے گی ۔ رائے شماری کیلئے 6 ٹیبل قائم کئے گئے ہیں ۔الیکشن آفیسر و ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے بتایا کہ کل صبح 8 بجے سے رائے شماری کی جائے گی اور 10تا 12 بجے کے درمیان نتائج آجائیں گے ۔ انہوں نے رائے شماری کے انتظامات کا آج جائزہ لیا اور انتظامات کے بارے میں ہدایتیں جاری کی ۔ پالی ٹیکنیک طلباء کے امتحانات کے پیش نظر کائونٹنگ کو آنے والے عہدیدار ، ایجنٹس ، مہیلا کالج کے گیٹ سے آنے اور طلباء ، اساتذہ مین گیٹ سے جائیں گے ۔ پولیس کی جانب سے بھی رائے شماری کے موقع پر بڑے پیمانے پر بندوبست کیا جارہا ہے ۔ متحدہ ضلع کے 824 ووٹرس میں سے 821 افراد نے استفادہ حاصل کیا ہے اور 10 بجے کے درمیان نتائج آجانے کے امکانات ہیں اور اس انتخابات میں ٹی آرایس کی امیدوار کے کویتا بڑے پیمانے پر کامیابی کے امکانات روشن ہے اور مقابلہ کرنے والے امیدواروں کو کم از کم 138 ووٹ آنے کی صورت میں ڈپازٹ حاصل ہوگی ورنہ ڈپازٹ سے بھی محروم ہوجائیں گے ۔