نعشوں کو پیر تک محفوظ رکھنے حکومت کو تلنگانہ ہائیکورٹ کی ہدایت

,

   

حیدرآباد 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) تلنگانہ ہائیکورٹ کی خصوصی تشکیل شدہ بنچ نے آج حکومت کو ہدایت دی کہ وہ دِشا قتل کیس کے سلسلہ میں کئے گئے انکاؤنٹر میں ہلاک 4 ملزمین کی نعشوں کو پیر کی شام 6 بجے تک محفوظ رکھی جائیں۔ ایم ایس رامچندر راؤ اور جسٹس لکشمن کی زیرقیادت بنچ نے آج شام خصوصی کارروائی میں اِس کیس کی سماعت کی اور سجیا اور دیگر 14 سماجی جہدکاروں کے مکتوب کی سماعت کرتے ہوئے اِس انکاؤنٹر اموات کا جائزہ لیا۔ ایڈوکیٹ جنرل اے جی وی ایس پرشاد راؤ نے عدالت کو بتایا کہ اِن چاروں مہلوکین کی سپریم کورٹ کے وضع کردہ قوانین کی روشنی میں پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ بنچ نے پوسٹ مارٹم کی ویڈیو ریکارڈنگ کی بھی ہدایت دی۔ اِس معاملہ میں عدلیہ سے مداخلت کی درخواست کی گئی تھی۔