نفرتی تقاریر کے خلاف پہلی کارروائی ریونت ریڈی کے خلاف ہونی چاہئے: کشن ریڈی

   

حیدرآباد۔ 8 فروری (سیاست نیوز) مرکزی وزیر کوئلہ و کانکنی جی کشن ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ میں نفرتی تقاریر کے سلسلہ میں سب سے پہلے کارروائی چیف منسٹر ریونت ریڈی کے خلاف ہونی چاہئے۔ کشن ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر نفرت انگیز تقاریر کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ نفرتی تقاریر کے خلاف کانگریس حکومت کی جانب سے قانون سازی کی تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے کشن ریڈی نے کہا کہ اس قانون کے تحت سب سے پہلے چیف منسٹر کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر نے کانگریس کا مطلب مسلمان اور مسلمان کا مطلب کانگریس قرار دیتے ہوئے دیگر طبقات کو نظرانداز کیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر نے ہندو دیوی دیوتاؤں کی توہین کی ہے۔ اگر مجوزہ قانون کے تحت کسی کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے تو پہلے چیف منسٹر کے خلاف کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر نے کہا کہ چیف منسٹر کو نفرت انگیز تقاریر سے روکنے کی ضرورت ہے۔ اگر وہ اپنی نفرتی تقاریر روکتے ہیں تو عوام خیرمقدم کریں گے۔1
کشن ریڈی نے حکومت پر انتخابی وعدوں کی تکمیل میں ناکامی کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے ریونت ریڈی سے سوال کیا کہ کالیشور پراجکٹ میں بے قاعدگیوں کے خلاف کے سی آر اور ہریش راؤ کو کب گرفتار کریں گے۔ 1