نفرت کی سیاست کا مقابلہ ملک میں بھائی چارہ کی فضا قائم کرکے کیا جا سکتا ہے: مولانا ارشد مدنی

   

نئى دہلی: ملک میں بڑھتی نفرت اور اشتعال انگیزی کے درمیان جمعیۃ علمائے ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے ملک میں بھائی چارہ اور ہندو اور مسلمانوں کے درمیان اخوت و محبت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس ملک کو جنت بنانا ہے تو یہاں کے باشندوں کو اپنے آباو اجداد کے بھائی چارہ اور میل ملاپ کے راستے پر چلنا ہوگا۔ مولانا مدنی نے یہ اپیل آج فیروزپور جھرکہ میں ہندو مسلم فساد زدگان کے درمیان پلاٹ اور مکان کیلئے امدادی چیک تقسیم کرتے ہوئے کی۔انہوں نے ملک میں جاری نفرت انگیز ماحول کی طرف اشار ہ کرتے ہوئے کہا کہ نفرت کی سیاست کا مقابلہ ملک میں بھائی چارہ کی فضا قائم کرکے اور صحیح راستتے پر چل کر ہی کیا جاسکتا ہے۔