نقدی لیجانے والے ٹرک سے سڑک پر نوٹوں کی بارش

,

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ۔ 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک شاہراہ پر نقدی لے جانے والے ایک بکتر بند ٹرک کا دروازہ کھل جانے سے اس کے پیچھے آنے والی دیگر کار ڈرائیوروں کے وارے نیارے ہوگئے کیونکہ بکتربند گاڑی سے تقریباً 175,000 ڈالرس (1.2 کروڑ روپئے) مالیت کے کرنسی نوٹ اڑ کر سڑک پر آ گئے اور کار ڈرائیوروں نے فوری نوٹوں کو ’’لوٹنا‘‘ شروع کردیا۔ پولیس کا بیان ہیکہ کار ڈرائیوروں کی چاندی ہوگئی تاہم قطعی رقم کتنی تھی اس کے بارے میں ہنوز پتہ نہیں ہے۔ البتہ پولیس نے نقد رقم ’’لوٹنے‘‘ والے ڈرائیورس سے رقم واپس کرنے کی اپیل کی ہے۔