نقلی سائنٹائزر تیار کرنے والی ٹولی گرفتار ، بڑی مقدار میں اشیاء ضبط

   

حیدرآباد /26 مارچ ( سیاست نیوز ) پرانے شہر حیدرآباد میں نقلی سائنٹائزر تیار کرنے والی ایک ٹولی کو پولیس نے بے نقاب کردیا اور ان کے قبضہ سے بڑی مقدار میں نقلی سائنٹائزر کو ضبط کرلیا ۔ ساؤتھ زون ٹاسک فورس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے میر چوک اور بھوانی نگر پولیس کے باہمی اشتراک سے کارروائی انجام دی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس ٹاسک فوس مسٹر جی چکراوتی کے مطابق ٹاسک فورس نے مراد محل روڈ پر اوقع میڈیکل دوکان پر دھاوا کیا اور تین افراد 29 سالہ محمد شکیل الدین ساکن مغل پورہ ، 30 سالہ سید اظہر حسین اور 58 سالہ عبدالواجد ساکنان مغل پورہ کو گرفتار کرلیا جبکہ 21 سالہ عبدالواسع مفرور بتایا گیا ہے ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے مختلف برانڈ کے 188 سے ہینڈ سائنٹائزر جن کی مالیت 20 ہزار روپئے بتائی گئی ہے کو ضبط کرلیا ۔ موجودہ کوویڈ 19 کے حالات کے سبب ہینڈ سائنٹائزر کے استعمال میں ہوئے اضافہ کو دیکھتے ہوئے ان لوگوں نے یہ منصوبہ تیار کیا تھا اور نقلی سائنٹائزر فروخت کر رہے تھے ۔