نقلی شمپو تیار کرنے والی کمپنی بے نقاب

   

حیدرآباد: نقلی کلینک پلس شمپو اور کمفارٹ تیار کرنے والی ایک شمپو کمپنی پر دھاوا کرتے ہوئے پولیس نے کثیر مقدار میں ملاوٹی اور نقلی اشیاء کو ضبط کرلیا۔ اسپیشل آپریشن ٹیم بالا نگر زون نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پدما نگر فیس II میں یہ کارروائی انجام دی۔ پیٹ بشیر آباد پولیس حدود میں واقع اس شمپو کمپنی کی جانب سے دھوکہ دہی کا بہت بڑا ریاکٹ چلا یا جارہا تھا ۔ ایس او ٹی نے اپنی کارروائی کے دوران 60 لاکھ روپئے مالیتی نقلی کلینک پلس اور کمفارٹ کو ضبط کرلیا اور مزید تحقیقات جاری ہے ۔