حیدرآباد2مارچ (یو این آئی) آندھر اپردیش میں نئے موٹروہیکل ایکٹ کے نفاذ کے پہلے ہی دن وجئے واڑہ میں انوکھا واقعہ پیش آیا۔ٹریفک پولیس انسپکٹر نے ایک شخص کو جب ہیلمٹ کے بغیر بائیک چلاتے دیکھ کر پکڑاتو اس نے نقلی پولیس سمجھ کر اصلی پولیس سے شناختی کارڈ پوچھتے ہوئے حیرت زدہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق ٹریفک سرکل انسپکٹر راما راو ڈیوٹی پر تھے ۔انہوں نے ایک شخص کو پکڑاجس پر اس نے نہ صرف ان سے بحث وتکرار کی بلکہ شناختی کارڈدکھانے کی بھی خواہش کی۔اس بحث وتکرار کے بعد راما راو نے شناختی کارڈدکھایا اور پھر ہیلمٹ کے بغیر گاڑی چلانے والے کو جرمانہ عائد کیا۔اس واقعہ کاویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔