نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کی تلنگانہ سے آبائی مقامات کیلئے روانگی

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں لاک ڈاون کے نفاذ کے دوسرے ہی دن حیدرآباد سے لوگ بڑی تعداد میں اپنے آبائی مقامات کو روانہ ہورہے ہیں۔سکندرآباد ریلوے اسٹیشن میں مسافرین کا ہجوم دیکھاجارہا ہے ۔ان میں دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والے مزدور بھی شامل ہیں۔ان نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کی بڑی تعداد کو دیکھ کر پولیس وہاں پہنچی جس نے ان کے ٹکٹس کی ٹی ٹی کے ذریعہ چیکنگ کروائی اور ٹکٹ رکھنے والوں کو ہی سفر کی اجازت دی گئی۔حکومت کی جانب سے گذشتہ روز سے ہی لاک ڈاون پر عمل کیاجارہا ہے اور لاک ڈاون میں صرف چارگھنٹے کی ہی نرمی دی جارہی ہے ۔اس نرمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والے مزدور اپنی آبائی ریاستوں کو واپس ہونے کے لئے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر پہنچ رہے ہیں۔ان میں بہار، اترپردیش اور جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والے نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کی اکثریت ہے ۔