نلاواگو پراجکٹ میں 90 لاکھ مچھلیوں کو چھوڑا گیا

   

نارائن کھیڑ : حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کے سرگاپور منڈل کے موضع سلطانہ آباد میں موجود نلاواگو پراجکٹ میں رکن اسمبلی نارائن کھیڑ ایم بھوپال ریڈی نے 90 لاکھ مچھلی کے بچوں کو چھوڑا گیا ۔ مچھلی کے بچوں کو محکمہ فشریش کی جانب سے سربراہ کیا گیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی ایم بھوپال ریڈی نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے چھوٹے بڑے تالابوں کنٹوں پراجکٹوں میں مچھلی کے بچوں کو چھوڑکر مچھلی فروخت کرکے زندگی بسر کرنے والے غریب عوام کی مدد کیلئے اس پروگرام کو شروع کیا گیا ۔ ان کے ہمراہ ضلع سنگاریڈی رعیتو بازار کے صدر وینکٹ رام ریڈی ضلع سنگاریڈی فشریش آفیسر سوجاماڈ سی ایس سی بی ڈائرکٹر نارائنہ ریڈی ، زیڈ پی ٹی سی نرسمہا ریڈی ایم پی پی مہیپال ریڈی سرپنچ گنگامنی اور دیگر کسان ٹی آر ایس پارٹی قائدین کثیر تعداد میں موجود تھے ۔