نلا ملا جنگلاتی علاقہ سے خاتون کی نعش دستیاب

   

حیدرآباد 3 فروری (این ایس ایس ) سری سیلم ہائی وے کے قریب امرآباد منڈل میں ایک خاتون کی مسخ شدہ نعش دستیاب ہوئی ۔ قیاس کیا جا رہا ہے کہ اس کی عمر 40 سال کے آس پاس ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جنگلات کے عہدیدار‘ نلا ملا علاقہ میں تلاشی مہم میں مصروف تھے کہ انہیں خاتون کی نعش دکھائی دی اور انہوں نے پولیس کو اطلاع دی ۔ نعش کے قریب سے ایک بیاگ بھی دستیاب ہوا ہے ۔