نلگنڈہ میں آج جلسہ استقبال رمضان

   

نلگنڈہ ۔ 15 مارچ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جماعت اسلامی شاخ نلگنڈہ کی جانب سے /16 مارچ بروز جمعرات بعد نماز ظہر 2 بجے دن (خواتین ) اور مرد حضرات کیلئے بعد نماز مغرب بمقام ایس آر گارڈن فنکشن ہال مریال گوڑہ روڈ رحمت نگر نلگنڈہ میں جلسہ بعنوان ’’استقبال رمضان المبارک اور اصلاح معاشرہ‘‘ منعقد کیا جارہا ہے ، یہ بات جماعت اسلامی شاخ نلگنڈہ نے اپنے جاری کردہ صحافتی بیان میں بتائی۔ جلسۂ خواتین کو ریاستی ناظمہ شعبہ خواتین محترمہ آسیہ تسنیم اور دیگر معزیز خواتین جبکہ مرد حضرات کے جلسہ کو امیر جماعت اسلامی تلنگانہ مولانا حامد محمد خان اور دیگر معززین مخاطب کریں گے ۔ ذمہ داران جلسہ نے خواتین و مرد حضرات سے خواہش کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ شرکت فرماکر ان جلسوں کو کامیاب بنائیں ۔