نلگنڈہ۔ 10 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر ایلا ترپاٹھی نے کہا کہ کوئی بھی سماجی، اقتصادی، تعلیمی، روزگار، سیاسی اور ذات پات کے جامع گھریلو سروے سے متعلق OTP یا لنکس نہیں مانگے گا، اور عوام بھی کسی کو لنکس اور OTP دینے کی ضرورت نہیں ہے۔جامع خاندانی سروے کے ایک حصے کے طور پر، اتوار کو نلگنڈہ ضلع کے دامرچرلا منڈل کے وڈاپلی میں لکشمی پورم اورگاندھی نگر گلیوں میں جامع خاندانی سروے کا معائنہ کیا اورجائزہ لیا کہ شمار کنندگان سروے سے متعلق معلومات حاصل کی اس موقع پر انہوں نے شمار گنندہ گان کو مختلف موضوعات پر ہدایات دیں بعد ازاں ضلع کلکٹر نے عوام سے کہاکہ جامع خاندانی سروے کے سلسلے میں کوئی بھی OTP یا لنک نہیں مانگے گا عوام کو ڈر و خوف کی ضرورت نہیں ہے، کسی کو OTP یا لنک بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے درخواست کی کہ صرف حکومت کی طرف سے مقرر کردہ اساتذہ ہی شناختی کارڈ پہن کر معلومات کے لیے گھروں کوآئیں اور درست معلومات دیں اور تعاون کریں۔