نلگنڈہ میں گنیش وسرجن جلوس کا پرامن اختتام

   

نلگنڈہ /27 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع نلگنڈہ میں گنیش وسرجن جلوس کا پرامن طور پر منایا جارہا ہے ۔ صبح جامع مسجد کے علاقے واقع ہنومان نگر میں گنیش منڈپ پر ضلع کلکٹر مسٹر کرنن ضلع مہتمم پولیس محترمہ اپوروا راؤ بھونگیر رکن پارلیمنٹ مسٹر کے وینکٹ ریڈی رکن اسمبلی نلگنڈہ مسٹر کے بھوپال ریڈی صدرنشین بلدیہ سدی ریڈی کے علاوہ امن کمیٹی کے ارکان کی پوجا کے بعد جلوس کا آغاز ہوا جو تاحال پرامن طور پر جاری کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے رونما نہ ہونے پر پولیس کے وسیع تر انتظامات اور کمیونٹی سی سی ٹی وی سے منسلک کیا گیا ہے ۔ حساس مقامات سے جلوس کے پرامن طور پر گذرنے پر عہدیداروں نے اطمینان کا اظہار کیا۔