نلگنڈہ کے راجیشور راؤ کو نیتی آیوگ میں اہم ذمہ داری

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ کے نلگنڈہ سے تعلق رکھنے والے آئی اے ایس عہدیدار راجیشور راؤ کو مرکزی حکومت نے اسپیشل سکریٹری نیتی آیوگ مقرر کیا گیا جس کا مختلف حلقوں میں خیرمقدم کیا گیا۔ راجیشور راؤ مرکزی حکومت میں ایڈیشنل سکریٹری کے عہدہ پر فائز تھے۔ ان کا تعلق تریپورہ کیڈر سے ہے۔ انہیں اربن ڈیولپمنٹ ، شہری علاقوں میں غربت کا خاتمہ، اِسکل ڈیولپمنٹ، لیبر ایمپلائمنٹ اور دیگر اہم اُمور کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ وہ ریاستی حکومت کے سابق مشیر برائے آبپاشی آر ودیا ساگر راؤ کے رشتہ دار ہیں۔