نلگنڈہ کے نوجوان کو امریکہ میں گولی ماردی گئی

   

حیدرآباد 22 جون (سیاست نیوز) امریکہ کے میری لینڈ اسٹیٹ میں نلگنڈہ سے تعلق رکھنے والے سافٹ ویر انجینئر کو سیاہ فام شخص نے گولی مارکر ہلاک کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 سالہ این سائی چرن متوطن نلگنڈہ تھا اور وہ این نرسمہا اور این پدما کا بیٹا ہے۔ سائی چرن اعلیٰ تعلیم اور ملازمت کیلئے امریکہ گیا تھا اور وہ میری لینڈ میں مقیم تھا۔ اتوار کی شام کو سیاہ فام شخص نے سافٹ ویر انجینئر پر اچانک گولی چلادی ۔ سائی چرن برسر موقع ہلاک ہوگیا چونکہ بندوق بردار نے سر پر گولی ماری۔ اس واقعہ پر سائی چرن کے دوستوں نے والدین کو اطلاع دی اور نرسمہا اور پدما پر سکتہ طاری ہوگیا۔ مقتول سافٹ ویر انجینئر کے افراد خاندان نے مرکزی اور ریاستی حکومت سے درخواست کی کہ اس کی نعش نلگنڈہ لانے کیلئے موثر کارروائی اور انتظامات کئے جائیں۔ ب