نلہ ملا جنگلات کو یورانیم کی کھدائی سے بچانے مداخلت پر زور

   

سی پی آئی کے وفد کی گورنر سوندرا راجن کو یادداشت
حیدرآباد ۔22ستمبر ( پریس نوٹ ) کامریڈ کے نارائنا سکریٹری سی پی آئی چاڈا وینکٹ ریڈی سکریٹری تلنگانہ سی پی آئی ، سید عزیز پاشاہ سابق ایم پی و سی پی آئی نیشنل ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر پر مشتمل ایک وفد نے آج گورنر تلنگانہ ڈاکٹر تملی سائی سوندرا راجن سے یہاں راج بھون میں ملاقات کی اور انہیں ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ نلا ملا جنگلات کو یورانیم پروکیورمنٹ سے بچانے اور اس کے تحفظ کیلئے مداخلت کریں جس کی وجہ ماحولیات پر مضر اثرات مرتب ہوں گے اور 70,000قبائیلیوں کی زندگی متاثر ہوگی ۔ نلا ملا جنگل ہندوستان کا ایک بہتر سے بڑا جنگل ہے اور ہماری اسمبلی میں بھی متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے ڈپارٹمنٹ آف اٹامک انرجی کو نیوکلیئر انرجی کے حصول کی اجازت نہ دینے کی بات کہی گئی ہے ۔ اقوام متحدہ نے بھی جنگلات کا تحفظ کرتے ہوئے ماحولیات کا تحفظ کرنے پر زور دیا ہے ۔ ماہرین ماحولیات ، ماہرین تعلیم اور مختلف سیاسی جماعتوں نے بھی اس کی مخالفت کی ہے ۔ اس لئے سی پی آئی کے اس وفد نے گورنر سے اس معاملہ میں مداخلت کرنے کی اپیل کی جس پر گورنر نے وفد کو تیقن دیا کہ وہ اس معاملہ کا جائزہ لیں گی اور فوری طور پر ضروری اقدامات کریں گی ۔