نمائش میں زندہ طلسمات اسٹال پر قرعہ اندازی

   

4خوش نصیبوں کو ایک ایک لاکھ کے انعامات
حیدرآباد۔ 19؍فروری۔ ( پریس نوٹ ) ۔ کل ہند صنعتی نمائش کے آخری دن زندہ طلسمات اسٹال پر قرعہ اندازی کے ذریعہ چار خوش نصیبوں کو ایک ایک لاکھ روپئے کے انعامات حاصل ہوئے۔ ان کے نام یہ ہیں۔ نکہت ٹوکن نمبر (11034)، افسر (21734)، ایس دیوی موہن (723037) اور نسرین (11471)۔ جناب سعد فاروقی اور جناب عماد فاروقی نے قرعہ اندازی کی۔ انعام یافتگان کو ان کے موبائل پر اطلاع دے دی گئی۔ نمائش کے دوران زندہ طلسمات اسٹال سے خریداری کرنے والے گاہکوں کو حسب روایت قرعہ اندازی کے ذریعہ انعامات کا اعلان ہوا۔ اس موقع پر کارخانہ زندہ طلسمات کے ارکان اور اسٹاف موجود تھے۔ زندہ طلسمات ہندوستان کے قدیم ترین اداروں میں سے ایک ہے اور زندہ طلسمات کو گھر کا ڈاکٹر سمجھا جاتا ہے۔