مقبوضہ بیت المقدس : قابض اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں نے جیل انتظامیہ کی جانب سے نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کے بعد جیل کے اندر ہی دھرنا دیا۔قیدیوں کے امور سے متعلق اداروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض ریاست کی جیلوں کے حالات ایک خطرناک اور نازک مرحلے کی طرف بڑھ رہے ہیں جس کے لیے اسیر تحریک کی سرکاری اور عوامی حمایت کی ضرورت ہے۔ جیل انتظامیہ نے ہداریم جیل میں قیدیوں کو جیل کے صحن میں دھرنا دینے پر مالی جرمانے بھی کیے اور ان کے خلاف تعزیری اقدامات کیے گئے۔