نماز پر ریمارکس کے حوالے سے اویسی نے کہاکہ امیت شاہ ایک مخصوص طبقے کو پیغام دینے کی سیاست کررہے ہیں

,

   

نئی دہلی۔سڑکوں پر مسلمانوں کی جانب سے نماز ادا کرنے پر تبصرے کو ایک مخصوص طبقے کے لئے پیغام دینے کی مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی جانب سے کوشش قراردیتے ہوئے اے ائی ایم ائی ایم لیڈر اسد الدین اویسی نے پیر کے روزسوال کیاکہ آیا یہ مرکز ی وزیر سارے ملک کے ہوم منسٹر ہیں یا پھر محض ایک خاص کمیونٹی کے وزیر ہیں۔

اے این ائی سے بات کرتے ہوئے حیدرآباد ایم پی نے کہاکہ ”کیوں ہوم منسٹر مسلمانوں کے 10-15منٹ تک سڑکوں پر نماز ادا کرنے سے پریشان ہیں۔ شاہ ایک مخصوص طبقے کو پیغام دینے کی سیاست میں ملوث ہیں۔

میں جانتا ہے کہ امیت شاہ کی ائیڈیا لوجی آر ایس ایس ہے۔

مگر وہ ایک ہوم منسٹر سارے ملک کے ہیں ایک مخصوص طبقے کے نہیں ہیں۔وہیں دہرادؤں میں 30اکٹوبر کے روز ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے ہوم منسٹر امیت شاہ نے قومی شاہراؤں پر کو نماز کی اجازت دیتے ہوئے بند کردینے کے حوالے سے کانگریس پر اؤ بھگت کی سیاست کا الزام لگایاتھا۔

درایں اثناء اویسی نے سماج وادی پارٹی سربراہ اکھیلیش یادو پر بھی سردار ولبھ بھائی پٹیل کے تقابل ہندوستان کوجوڑنے والا کا ہندوستان کو تورنے والے محمد علی جناح سے تقابل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے۔

انہوں نے کہاکہ ”ہندوستان کے مسلمانوں نے جناح کے دوقومی نظریہ کو مسترد کردیا۔ یادو کو چاہئے کہ ہندوستان کی آزادی پر اظہار خیال کرنے سے قبل ایک جانکاری والی مورخ سے تاریخ سکھیں“۔

سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 146ویں یوم پیدائش کے موقع پر جو”قومی یوم اتحاد‘‘ کے طور پر منایاجاتا ہے‘ یادو نے ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھا کہ سردار پٹیل‘ مہاتما گاندھی‘ جواہر لال نہرو اور محمد علی جناح نے ایک ہی تعلیمی ادارے سے تعلیم حاصل کی‘

او روہ بیرسٹر بنے اور ہندوستان کی آزادی کے لئے لڑائی کی ہے۔یادو نے کہاتھا کہ ”سردار پٹیل‘ مہاتما گاندھی‘جواہر لال نہرو او رمحمد علی جناح نے ایک ہی ادارے سے تعلیم حاصل کی تھی۔ وہ بیرسٹر بنے اورہندوستان کی آزادی کی جدوجہد میں حصہ لیا۔وہ مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل ہی تھے جنھوں نے آر ایس ایس پر امتناع عائد کیاتھا“۔