نماز کی اہمیت

   

اَلصَّلَاةُ عِمَادُ الدِّیْنِ … نماز دین کا ستون ہے
جو رحمن( خدا ) کے سچے بندے ہیں اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں
نماز کو چھوڑنا جہنم میں جانے کا ایک سبب ہے ۔
بندے کے عمل میں سب سے پہلے جس عمل کا حساب ہوگا وہ ہے نماز ۔ اگر یہ درست نکلی تو وہ کامیاب ہوگیا بامراد ہوگیا لیکن اگر یہی خراب نکلی تو وہ ناکام و نامراد ہوگیا کیونکہ ایمان کی علامت نماز ہے ۔ ہمارے پیارے آقا ﷺ کا اُسوہ بھی یہی بتاتا ہے کہ آپ ﷺنے ہر حالت میں نمازوں کا خاص اہتمام فرمایا خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو نہایت اچھی طرح نماز ادا کرتے ہیں اور اپنے رب سے سرگوشیاں کرتے ہیں ۔ نماز ساری ترقیوں کو جڑ اور زینہ ہے پس نماز اسلام کا بنیادی حکم ہے یہ انسان کو صراط مستقیم پر چلاتی ہے ۔ روحانیت میں بڑھاتی ہے اور اﷲ تعالیٰ کا قرب عطا کرتی ہے ۔ نماز دین کو دُرست کرتی ہے ، دُنیا کو درست کرتی ہے ۔ نماز کا مزہ ہر مزے پر غالب ہے یہ مفت کا بہشت ہے جو مومن کو ملتا ہے ۔
اﷲ ہم سب کو نماز پڑھنے کی نیک توفیق دے ۔ آمین