حیدرآباد ۔ 19 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس ( نمس ) کو سال 2024 کے لیے انجینئرنگ میڈیسن اینڈ ٹراما ۔ سی سی ای ایم اے ٹی میں ایک سرٹیفیکٹ کورس میں داخلہ کے لیے تلنگانہ کے اہل امیدواروں سے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ CCEMAT کورس میں داخلہ کے لیے جملہ پانچ نشستیں دستیاب ہیں ۔ امیدوار آن لائن درخواست ، پراسپکٹس اور مزید اپ ڈیٹس کے لیے بھی rims.edu.in ملاخطہ کرسکتے ہیں ۔ آن لائن درخواست داخل کرنے کے لیے آخری تاریخ 25 جنوری ہے ۔۔