نندیال میں چار افراد کی اجتماعی خود کشی کا معاملہ

,

   

متعلقہ انسپکٹر و ہیڈ کانسٹیبل معطل و گرفتار۔ تحقیقات کا اعلان
حیدرآباد : آندھراپردیش کے ضلع نندیال میں آٹو ڈرائیور عبدالسلام اور اُن کے 3 افراد خاندان کی اجتماعی خودکشی کے معاملہ میں حکومت نے سخت کارروائی کرتے ہوئے وہاں کے سرکل انسپکٹر اور ہیڈ کانسٹبل کو معطل اور گرفتار کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی پی آندھراپردیش مسٹر گوتم سوانگ نے نندیال کے سرکل انسپکٹر سوماشیکھر ریڈی اور ہیڈ کانسٹبل گنگادھر کو خودکشی کے معاملہ میں قصور وار پائے جانے پر فوری گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ حکومت نے اس معاملہ کی تفصیلی تحقیقات کیلئے آئی پی ایس عہدیداروں کی 3 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے ۔ واضح رہے کہ 3 نومبر کو عبدالسلام نے اپنی بیوی اور دو بچوں کے ہمراہ چلتی ہوئی ٹرین کے سامنے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی جبکہ عبدالسلام نے انتہائی اقدام اٹھانے سے قبل ایک سیلفی ویڈیو ریکارڈ کیا جس میں انسپکٹر نندیال پولیس اسٹیشن اور وہاں کے عملہ پر ذہنی اذیتیں دینے اور ایک سرقہ کے معاملہ میں فرضی ملوث کرنے کا الزام عائد کیا ۔ عبدالسلام کی خودکشی کے بعد اُن کا آخری ویڈیو وائرل ہوگیا اور حکومت کو مجبوراً پولیس عہدیداروںکے خلاف کارروائی کرنی پڑی ۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس شنکر براتھا باپچی نے بتایا کہ اجتماعی خودکشی کے معاملہ کی تحقیقات کیلئے 3 رکنی آئی پی ایس کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں ایک مسلم آئی پی ایس عہدیدار عارف حفیظ بھی شامل ہے ۔