نندی گاما میں المناک سڑک حادثہ، ماں اور کمسن بیٹا ہلاک

   

حیدرآباد : /4 اگست (سیاست نیوز) شادنگر کے علاقہ نندی گاما میں ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں چندرائن گٹہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اور اس کا کمسن لڑکا ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ ہاجرہ بیگم ساکن چندرائن گٹہ اپنے دو کمسن بچے 11 سالہ عبدالرحیم اور 9 سالہ عبدالرحمن کے ساتھ موٹر سائیکل پر جھانگیر پیراں درگاہ گئی تھیں اور واپسی میں موٹر سائیکل کا توازن کھوکر آر ٹی سی بس سے جاٹکرائی ۔ اس حادثہ میں ہاجرہ اور رحیم برسرموقع ہلاک ہوگئے۔