نئی دہلی۔4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جماعت اسلامی ہند نے پاکستان کے ننکانہ صاحب پر حملہ کی شدید مذمت کی اور حملے میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ جماعت کے صدر سعادت اللہ حسینی نے سکھ زائرین کو تحفظ کی فراہمی اور خاطی افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ جماعت اسلامی نے اس توقع کا اظہار کیا کہ مسئلہ کی یکسوئی کرلی جائے گی اور خاطیوں کے خلاف بروقت کارروائی ہوگی۔