نئی دہلی۔ 4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس قائد راہول گاندھی نے پاکستان کے ننکانہ صاحب پر ہجوم کے حملے کی مذمت کی اور کہا کہ تعصب سب کیلئے خطرناک ہے اور یہ ایسا قدیم زہر ہے جو سرحدیں نہیں جانتا۔ اپنے ٹوئٹر میں راہول گاندھی نے کہا کہ جملہ کو ننکانہ صاحب پر کیا گیا حملہ قابل مذمت ہے اور سب کو اس کی مذمت کرنی چاہئے۔ تعصب اور نفرت کا واحد تریاق و علاج محبت، ایک دوسرے کیلئے احترام اور آپسی سمجھ بوجھ ہے۔ ننکانہ صاحب پر برہم ہجوم نے جمعہ کو حملہ کردیا تھا اور سنگباری بھی کی گئی جو پہلے سکھ گرو گرونانک دیو کی پیدائش کا مقام ہے۔