نوئیڈا (اترپردیش): سڑک کے کنارے اپنی بی ایم ڈبلیو کار روک کر پیشاب کرنے والے کار کو چند شر پسند عناصر لے کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ ہفتہ کی شب سکٹر 90 فیس 2 پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق اسٹاک مارکٹ میں ملازمت کرنے والے رشابھ اروڑہ ایک پارٹی سے واپسی کے دوران انہیں پیشاب کی ضرورت محسوس ہوئی۔ انہوں نے اپنی کار بی ایم ڈبلیو کو سڑک کے کنارہ لگاکر سڑک کے کنارہ پیشاب کرنے لگے۔انہوں نے گاڑی کو لاک نہیں کیا تھا۔ اسی دوران چند شر پسند عناصر نے موقع کا فائدہ اٹھاکر ان کی گاڑی لے کر فرار ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ گاڑی رشابھ اروڑہ کے سالے کی تھی اور اس گاڑی پر 40 لاکھ روپے کا لون ہے۔
بی ایم ڈبلیو کار چوری ہونے کا اطلاع عام ہوتے ہی پولیس اعلی حکام کے ساتھپ پولیس کی بھاری جمعیت موقع واردات پر جمع ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) سنٹرل نوئیڈا ہریش چندر نے بتایا کہ رشابھ اروڑہ نے بیچ سڑک پر گاڑی روک کر سڑک کے کنارے پیشاب کرنے لگا اسی دوران چند نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی لے فرار ہوگئے۔ نا معلوم افراد کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کرکے پولیس ہر زاویہ سے تحقیقات کررہی ہے اور مسٹراروڑہ کو تیقن دلایا کہ وہ بہت جلد گاڑی کو تلاش کرلیں گے۔
پولیس حکام نے بتا یا کہ یہ گاڑی اروڑہ کے سالے کی ہے لیکن وہ اسے چھ۔ سات دنوں سے استعمال کررہا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اروڑہ اس وقت نشہ میں تھے۔