نوئیڈا : نوئیڈا میں آج بم دھماکہ کی افواہ پھیل گئی جس سے علاقہ میں سراسیمگی پیدا ہوگئی ۔ مصروف ترین علاقہ میں اچانک بم جیسی شئے سڑک پر دستیاب ہوئی ۔ شہریوں نے پولیس کو اطلاع دی ۔ تلاشی کے بعد پتہ چلا کا یہ کوئی دھماکوں شئے نہیں ہے اور نہ اس کے ساتھ کوئی ڈیٹونیٹر ہے ۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ یہ مشتبہ شئے سڑک کے بیچو بیچ رکھی گئی تھی ۔ /26 جنوری یوم جمہوریہ سے قبل اس علاقہ میں مسلسل بم کی جھوٹی اطلاع پھیلائی جارہی ہے ۔ ایک دن قبل بھی نوئیڈا سیکٹر 27 کے ایک مشہور دواخانہ میں بم کی جھوٹی اطلاع دی گئی تھی ۔ مقامی پولیس اسٹیشن کو آج صبح بھی ایک فون موصول ہوا اور بتایا گیا کہ بم جیسی شئے سڑک پر پڑی ہوئی ہے ۔ پولیس ٹیم وہاں پہنچی اور بم اسکواڈ کو طلب کیا گیا ۔ چیکنگ پر پتہ چلا کہ یہ کوئی دھماکو شئے نہیں ہے ۔