نواب ملک کی عبوری ضمانت میں تین ماہ کی توسیع

   

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے آج منی لانڈرنگ کے ایک مبینہ کیس میں مہاراشٹرا کے سابق وزیر نواب ملک کو طبی بنیادوں پر عبوری ضمانت دینے کے اپنے پہلے حکم میں تین ماہ کی توسیع کردی ہے ۔جسٹس انیرودھا بوس اور دیپانکر دتا کی بنچ نے میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد حکم دیا کہ درخواست گزار کو دی گئی عبوری ضمانت میں تین ماہ کی توسیع کی جاتی ہے ۔ عدالت کو بتایا گیا کہ این سی پی کے سینئر قائد گردے کی بیماری میں مبتلا ہیں اور اُن کا بائیں گردہ مکمل طور پر فیل ہوچکا ہے ۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ان کی طبی حالات ابھی بہتر نہیں ہوئی ہے ۔