نواب ملک کی عدالتی تحول میں 14دنوں کااضافہ‘ فی الحال وہ کرلا اسپتال میں زیرعلاج ہیں

,

   

ممبئی۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی) لیڈر اورسابق منسٹر نواب ملک کی عدالتی تحویل میں ممبئی ہائی کورٹ نے 14دنوں کی توسیع کردی ہے۔

فی الحال وہ کرلا کے ایک اسپتال میں شریک او ر زیر علاج ہیں۔ اس سے قبل انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) نے اسپیشل پی ایم ایل عدالت میں ایک درخواست دائر کرتے ہوئے ملک کی صحت کی جانچ کے لئے ایک میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی مانگ کی تھی جو پچھلے چار ماہ سے ممبئی کے ایک خانگی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مذکورہ ارتھرڈ روڈ جیل انتظامیہ نے بھی پی ایم ایل اے عدالت میں ایک درخواست دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل انتظامیہ نواب ملک کو اسپتال لے کر جانے کے لئے سہولتیں فراہم کرسکتا ہے۔پچھلے چار ماہ سے کرلا کے علاقے میں ایک خانگی اسپتال میں ملک شریک اور زیر علاج ہیں۔

مذکورہ عدالت نے این سی پی لیڈر کو ہفتوں کی علاج کے لئے اجازت دی ہے۔ اوراب ای ڈی نے جمعرات کے روز خصوصی پی ایم ایل اے عدالت میں نواب ملک کی صحت کی جانچ کے لئے ایک میڈیکل بورڈ قائم کرنے کے لئے ایک درخواست دائر کی ہے۔

نواب ملک کو انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے ساتھیو ں کے ساتھ ایک جائیداد کو لے کر لین دین میں مبینہ روابط پر ای ڈی نے 23فبروری کے روز نواب ملک کو گرفتار کیاتھا