نوازالدین صدیقی کے خلاف بیوی نے کرائی شکایت درج

,

   

دوپہر کے وقت میں عالیہ نے پولیس اسٹیشن میں ایک تحریری شکایت داخل کی ہے

ممبئی۔معاملے سے واقفیت رکھنے والے ایک عہدیدار نے کہاکہ اداکار نوازالدین صدیقی کی مطلقہ بیوی عالیہ نے ورسوا مضافاتی پولیس اسٹیشن میں چہارشنبہ کے روز صدیقی پر عصمت ریزی او ردھوکہ دھڑی کا مورد الزام ٹہراتے ہوئے ایک شکایت درج کرائی ہے۔

انہوں نے کہاکہ عالیہ نے دوپہر کے وقت میں ایک تحریری شکایت داخل کی ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ اب تک ایف ائی آر درج نہیں کی گئی ہے اور پولیس شکایت کی جانچ کرے گی۔ معاملے پر بات کرنے کے لئے اداکار دستیاب نہیں تھے۔

نوازالدین اور ان کی فیملی کے دیگر چار لوگوں کے خلاف ریاست اترپردیش کے مظفر نگر کے بودھانا پولیس اسٹیشن میں درج کرائے گئے ایک اور معاملے میں عالیہ نے پچھلے ہفتہ اپنا بیان ریکارڈ کروایاہے