نواز الدین اور عالیہ کی زندگی کے 14 سالہ سفر کی تکمیل

   

بالی ووڈ کے مشہور اداکار نواز الدین صدیقی اور عالیہ نے اپنے 14 سالہ سفر کی تکمیل کرلی جس میں ان کی زندگی کے اتار چڑھاؤ کے 6 سال عدالتی کشاکش اور 9 سال شادی شدہ زندگی کے رہے ۔ عالیہ نے کہا کہ نواز میرا پہلا پیار ہے۔ عالیہ کو مسرت ہے کہ انہوں نے وائی ایس انٹرٹیمنٹ کے تحت بحیثیت پروڈیوسر اپنی فلم کی شروعات کی جسے سائی کبیر ڈائرکٹ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دونوں بھی زمین سے جڑے انسان ہیں ہمارے لئے ہر دن ویلنٹائن ڈے ہے عالیہ نے جذباتی ہوکر کہا۔