ممبئی۔ بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی نے کہاجارہا ہے کہ اپنی بیوی عالیہ کو قانونی نوٹس بھیکا ہے‘ جنھوں نے مئی7کے روز طلاق کا ایک نوٹس نوازالدین کے نام ارسال کیاتھا
الزامات
ٹائمز آف انڈیاکی ایک خبر کے مطابق نوازالدین نے نوٹس میں اپنی علیحدگی اختیار کرنے والی بیوی پر ”دھوکہ دھڑی میں ملوث“ ہونے اور منصوبہ بند طریقے سے انہیں بدنام کرنے کی سازش کا الزام عائد کیاہے۔
مذکورہ نوٹس میں مزید کہاگیا ہے کہ ادکار نے عالیہ کی نوٹس کا 19مئی کے روز اندرون 15یوم جواب دیدیاتھا۔
عالیہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں الزام لگایاتھا کہ وہ اپنے بچوں کی اسکول فیس ادا کرنے سے قاصر ہے کیونکہ نوازالدین صدیقی نے ان کا ماہانہ گذارے کا خرچ بند کردیاہے۔
اداکارہ کے وکیل نے اس طرح کے دعوی کو مسترد کردیاہے
بدگمانی پر مشتمل مہم
نوازالدین صدیقی کے وکیل عدنان شیخ نے مذکورہ ویب سائیڈ کو بتایا کہ ”ای ایم ائی کی بھرپائی اب بھی میرے موکل کررہے ہیں۔
بچوں سے جوڑے دیگر اخراجات بھی۔طلاق کی نوٹس کا جواب دیاگیا ہے مگر دوبارہ انہوں نے بدنام کرنے کی بدگمانی پر مشتمل کا سلسلہ جاری رکھا ہے“۔
اس کے علاوہ نوٹس میں اداکار نے اپنی بیوی سے یہ بھی کہاکہ وہ ان کے خلاف توہین آمیزتبصرہ نہ کریں اور جو کچھ انہوں نے حال ہی میں کہاہے اس پر تحریری وضاحت جاری کریں۔