لندن: مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف نے کراچی میں اپنے داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو مشکوک حالات میں گرفتار کیے جانے کے چند دن بعد عدلیہ سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔وزیر اعظم عمران خان کی حالیہ تقریر کے بارے میں اسٹین ہوپ ہاؤس کے باہر صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ن لیگ کے قائد نے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ بہت کچھ ہو رہا ہے، مجھے لگتا ہے کہ معزز عدلیہ کو نوٹس لینا چاہیے اور وہ اس طرح کے اقدامات (صفدر کی گرفتاری) کے خلاف ازخود نوٹس لینے کی اہلیت رکھتے ہیں۔