نوالنی کی اہلیہ اوربیٹی کی بائیڈن سے ملاقات

   

واشنگٹن: امریکی صدرجو بائیڈن نے جمعرات کے روز کیلی فورنیا میں روسی حزب اختلاف کے جیل میں فوت ہونے والے رہنما الیکسی ناولنی کی بیوہ اور بیٹی سے نجی طور پر ملاقات کی۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بائیڈن نے سان فرانسسکو میں یولیا اور دشا نوالنایا سے ملاقات کی اور ناولنی کی پراسرار موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ماں بیٹی سے تعزیت کی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بائیڈن نے جمعہ کو روس کے خلاف نئی پابندیوں کے اعلان کا اعادہ کیا۔بائیڈن جو منگل سے کیلیفورنیا میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں نے روسی اپوزیشن رہنما آنجہانی الیکسی ناولنی کی “غیر معمولی ہمت کی تعریف” کے ساتھ ساتھ “بدعنوانی کے خلاف اور ایک آزاد اور جمہوری روس کیلئے ان کی جدوجہد” کو سرہا۔ناولنی کی کی بیٹی داشا ناولنایا کیلیفورنیا کی سٹینفورڈ یونیورسٹی کی طالبہ ہے۔وائٹ ہاؤس کے ایک بیان کے مطابق 81 سالہ ڈیموکریٹک صدر نے اس بات پر زور دیا کہ الیکسی ناوالنی کی آزادی، جمہوریت اور انسانی حقوق کیلئے کوششوں کو آگے بڑھایا جائیگا۔وائٹ ہاؤس نے اس ملاقات کی دو تصاویر شائع کی ہیں، جن میں سے ایک تصویر میں بائیڈن کو یولیا نوالنایا کو گلے لگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ دوسری تصویر میں امریکی صدر کو دونوں خواتین سے گفتگو کرتے دکھایا گیا ہے۔وائٹ ہاؤس نے جمعرات کو زو دیا تھا کہ روسی حکام کو ناوالنی کی نعش اس کی والدہ کے حوالے کرنی چاہیے۔